ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: ڈی سی اور اے سی پر قاتلانہ حملہ : گرفتار شدگان میں ایک نابالغ، ریت کانکنی میں مصروف ہر ایک سے پولس کی پوچھ تاچھ

اُڈپی: ڈی سی اور اے سی پر قاتلانہ حملہ : گرفتار شدگان میں ایک نابالغ، ریت کانکنی میں مصروف ہر ایک سے پولس کی پوچھ تاچھ

Wed, 05 Apr 2017 20:52:54    S.O. News Service

اُڈپی:5/اپریل(ایس اؤنیوز)2اپریل کی رات اُڈپی کے ڈپٹی کمشنر اور کنداپور کی اسسٹنٹ کمشنر سمیت ولیج اکاؤنٹنٹس پر کئے گئے قاتلانہ حملے میں گرفتار 7ملزمان میں سے ایک نابالغ ملزم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت سبھاش، محمد ندیم، محمد صفوان، افوان احمد اورعبدالستارکے طورپر کی گئی ہے۔ جانچ آفیسر اُڈپی سرکل انسپکٹر نوین چندر جوگی نے اُڈپی عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 18اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمان میں محمد شاقب نابالغ ہونےکی وجہ سے اُڈپی کے بچہ عدالتی بورڈ میں پیش کیا گیا ، جہاں اس کو 5اپریل تک ایک دن کی کسٹڈی میں بھیج دیا گیا۔ معاملے کا ایک اور ملزم بھاسکر موگویر اسپتال میں زیر علاج ہونےکی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں۔ ہلناڑ غیر قانونی ریت سپلائی معاملے کو لے کر اترپردیش کے 6 مزدوروں کو کنداپور پولس نے کنداپور کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے انہیں 16اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجا۔ معاملے کی جانچ بڑی سرعت کے ساتھ جاری ہے، ریت مافیا اور کون کون شامل ہیں اس تعلق سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے، فی الحال 7کے علاوہ کسی اور گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ اُڈپی ضلع ایس پی ، کے ٹی بال کرشنا نے بتایا کہ ریت مافیا کے اصل کرتا دھرتا کون ہیں، کس طرح معاملے کو انجام دیا گیا ان سب کا جانچ کے بعد پتہ چلنے کی بات کہی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی سی پر قاتلانہ حملے کے سلسلے میں کنداپور پولس نے ایک اور کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ کنڈلور علاقہ کو ٹھکانہ بنا کر پولس معاملے میں ملوث افراد کی جانکاری جٹانے میں مصروف ہے۔ سواریوں کی بھی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، کنداپور پولس ریت کان کنی میں مصروف تمام سے پوچھ تاچھ کئے جانے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ کنڈلور علاقہ میں 20لوڈ ریت کو پولس نے ضبط کرلیا ہے۔


Share: